1 جون 2013 - 19:30
مبارک ہو سعودی بادشاہ کی دماغی موت ہوچکی ہے

سعودی عرب کے بادشاہ کی جو عوام کی نظروں سے اوجھل ہوچکے ہیں دماغی موت ہوچکی ہے۔

ابنا:  سعودی بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی بائيس مئي کو دماغی موت ہوچکی ہے۔ سعودی صحافی نے طبی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی بادشاہ کے اعضاء رئيسہ جیسے دل، دماغ، گردے، جگر اور پھیپھڑے ناکارہ ہوچکے ہیں اور انہیں ونٹی لیٹر پر رکھا گيا ہے۔ ادھر آل سعود کی حکومت نے اپنے بادشاہ کی موت کے بارے میں کوئي رد عمل پیش نہیں کیا۔ واضح رہے سعودی عرب کے ولی عھد نے بادشاہ کی جگہ سنبھال لی ہے۔ دراین اثنا سعودی ٹی وی چينل الاخباریہ نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی بادشاہ آرام کے لئے بیرون ملک گئے ہیں اور انہوں نے ولی عھد کو ملک کے امور کا ذمہ دار بنادیا ہے۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ سعودی ولی عھد سلمان بن عبدالعزیز بھی بادشاہ کی طرح متعدد لاعلاج بیماریوں کاشکار ہیں جس کی وجہ سے انہیں عملی طورپر ملک کا انتظام چلانے میں ناتواں سمجھا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی حکام جلد از جلد شہزادہ سلمان کا جانشین تلاش کرنا چاہتے ہیں تا کہ آل سعود میں جاری ا قتدار کی جنگ پر کسی طرح قابو پاسکیں۔

.....

/169